کوئٹہ حملہ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں چھ سو پوائنٹس کی مندی

Stock Exchange

Stock Exchange

کراچی (جیوڈیسک) کوئٹہ پولیس ٹریننگ حملے کے اثرات سٹاک مارکیٹ پر بھی نظر آنے لگے ، کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 600 پوائنٹس سے زیادہ کی گراوٹ دیکھی گئی۔

کوئٹہ میں ہونے والے دہشتگردی کے افسوس ناک واقعہ سے جہاں بہت ساری قیمتوں جانوں کا نقصان ہوا وہیں اس واقعے کے اثرات سٹاک مارکیٹ پر بھی نظر آنے لگے۔

پاکستان سٹاک ایکسچیج اپنے آغاز سے ہی مندی کا شکار رہی اور ایک وقت میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 600 پوائنٹس سے زائد کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی ۔ سٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق ایک ایسے وقت میں جب پاکستانی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے۔

آئی ایم ایف ، ورلڈ بینک ، ایشیائی ترقیاتی بینک اور دیگر عالمی ادارے معاشی ترقی کی شرح میں مزید اضافے کی پیش گوئی کر رہے ہیں جبکہ پاکستان سٹاک ایکسچینج کی ایم ایس سی آئی انڈیکس میں شمولیت کی خبر سے بیرونی سرمایہ کاروں نے پاکستان سٹاک مارکیٹ کا رخ کیا ہوا ہے۔

ملک دشمن عناصر کو پاکستان میں ہوتی ہوئی ترقی دیکھی نہیں جا رہی اسی لئے وہ اس قسم کی بزدلانہ کارروائی کر رہا ہے ۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ انڈیکس میں گراوٹ وقتی ہے۔ مارکیٹ جلد ہی اپنی ٹریک کے مطابق پرفارم کرنا شروع کر دے گی۔