کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کےعلاقے پشتون آباد میں فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق، جب کہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ مٹھا چوک پر پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل دلاور خان شہید، جب کہ ایک اہل کار زخمی ہو گیا۔ پولیس نے لاش اور زخمی اہل کار کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی، جب کہ زخمی کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔