کوئٹہ : پشتون آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں نامعلوم افر اد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پشتون آباد گلی نمبر 11 کی مسجد کے امام مولوی عبدالجبار کی اپنے چچا زاد بھا ئیوں سے گھریلو تنازع پر ہاتھا پائی ہوئی، اس دو ران چچا زاد بھائیوں نے چاقووں کے وار کرکے مولوی عبدالجبار اور اس کے 2 بھائیوں کو زخمی کر دیا۔

مولوی عبدالجبار اور اس کے بھائیوں کو سول اسپتال پہنچا یا گیا لیکن مولوی عبدالجبار جانبر نہ ہو سکا، دیگر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس کے مطا بق مولوی عبدالجبار کے والد نے ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی سے انکار کر دیا ہے۔