کوئٹہ میں قیام امن کے لئے 32 سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ

CCTV Camera

CCTV Camera

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں امن و امان کے قیام کے لیے 32 سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں۔ وزیر اعلٰی بلوچستان نے میٹرک کے امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لیے کوئٹہ کے 279 امتحانی مراکز میں خفیہ کیمرے لگانے کا اعلان کیا ہے ، خبردار کیمرے کی آنکھ آپ کو دیکھ رہی ہے۔

جی ہاں یہ وہ 32 سی سی ٹی وی کیمرے ہیں جو امن و مان کے قیام کے لیے کوئٹہ کی اہم شاہراہوں اور حساس مقامات پر 95 لاکھ روپے کی لاگت سے لگائے گئے ان میں صر ف 28 کیمرے ہی کار آمد ہیں جبکہ شہر میں مزید 529 خفیہ کیمرے لگانے کی سمری سی ایم بلوچستان کو بھجوائی گئی ہے اور ایسے میں امتحانی مراکز میں نقل کی روک تھام کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کے بیانات خاصے مضحکہ خیز ہیں۔

بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ کے شیڈول کے مطابق میڑک کے سالانہ امتحانات 18 فروری سے شروع ہونگے امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لیے وزیر اعلی بلوچستان کہتے ہیں کہ کوئٹہ سمیت چھ ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کے امتحانی مراکز میں 279 کیمرے نصب ہونگے ۔ کوئی بتائے کہ ہم بتلائے کیا وزیر اعلی بلوچستان جوش خطابت میں شاید یہ بھول گئے کہ شہر میں 529 کمیرے لگانے کا منصوبہ بھی فنڈرز کی کمی کا شکار ہے تو ایسے میں 26 ارب روپے کے تعلیمی بجٹ میں اس خوشنما خواب کو وہ کس طرح تعبیر دیں گے۔