کوئٹہ : موتی رام روڈ پر فائرنگ، 2 افراد ہلاک، ایک زخمی

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں ایک بار پھر دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے دو افراد کو ہلاک جبکہ ایک کو زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے موتی رام روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے ایک جنرل سٹور پر فائرنگ کر کے دو افراد کو ہلاک۔

جبکہ ایک کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں کی میتیں اور زخمی شخص کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کر دیا۔