کوئٹہ : وظیفے کی عدم ادائیگی پر ینگ ڈاکٹرز کی دوسرے روز بھی ہڑتال

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان کے ینگ ڈاکٹرز کا چھ ماہ سے وظیفے کی عدم ادائیگی پر دوسرے روز بھی تمام سرکاری ہسپتالوں میں تین گھنٹے کی احتجاجی ہڑتال جاری ہے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن کے صوبائی صدر کمال خان کے مطابق انہیں گزشتہ چھ ماہ سے وظیفے کی ادائیگی نہیں کی گئی۔

متعدد بار انتظامیہ اور صوبائی حکومت سے درخواست کی گئی ہے لیکن صوبائی حکومت کی جانب سے غیرسنجیدہ رویہ اپنایا گیا ہے۔

ینگ ڈاکٹرز نے تمام سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز کا تین گھنٹے تک بائیکاٹ کیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روز میں ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے۔