کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں گاہی چوک کے قریب پٹرول پمپ پر دھماکے میں چھ افراد زخمی ہو گئے۔
دھماکا خیز مواد ایک سائیکل میں نصب تھا جسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑا دیا گیا۔ دھماکا اس وقت کیا گیا جب ایف سی کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔ واقعہ میں چھ افراد زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لیکر چھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔