کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔
کوئٹہ اور پشین سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کے جھٹکوں پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ اپنے گھروں، دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل آئے، اس موقع پر مساجد سے اذانوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
اور لوگوں کو کھلے مقامات پر جانے کی اپیل کی جاتی رہی، ابتدائی رپورٹس کے مطابق زلزلے سے کسی بھی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ 16 مئی کو بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.9 ریکارڈ کی گئی تھی۔