کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے علاقے سٹیلائٹ ٹاؤن میں حفاظتی ٹیکہ جات مرکز کے سامنے سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے سیکورٹی اہلکاروں سمیت 14افراد شہیداور متعدد زخمی ہوگئے۔صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ دھماکا خودکش ہوسکتا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکا حفاظتی ٹیکہ جات مرکز کی سیکورٹی پر مامور پولیس وین کے قریب سڑک کنارے نصب پھٹنے سے ہوا، دھماکے سے دیگر دو گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
دھماکے کے نتیجے میں ایف سی اور پولیس اہلکاروں سمیت 14افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے، واقعے کے فوری بعد پولیس ، ایف سی کی اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں و زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
وزیر داخلہ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ دھماکا خودکش ہوسکتا ہے تاہم تفتیش جاری ہے۔
سرفراز بگٹی کا کہا کہ حالات کنٹرول میں ہیں ، زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے اور شدید زخمیوں کو علاج کےلیے کراچی منتقل کیا جارہا ہے۔