کوئٹہ (جیوڈیسک) ایف سی اور پولیس کا کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی میں سرچ آپریشن، 7 مشتبہ افراد زیر حراست۔ ایف سی ترجمان کے مطابق ایف سی اور پولیس نے کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی میں مشترکہ کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا جن کے قبضے سے 3 ایس ایم جی، ایک کلاشنکوف، 8 پستول اور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔
زیر حراست افراد کو مزید تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔