کوئٹہ پولیس اہلکاروں پر حملہ افسوسناک ہے، مفتی محمد نعیم

Mufti Mohammad Naeem

Mufti Mohammad Naeem

کراچی :جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کوئٹہ پولیس اہلکاروں پر حملے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پولیس اہلکاروں کا قتل افسوسناک اور لمحہ فکریہ ہے ، ملک دشمن عناصر دہشت گردی کے واقعات میں مصروف ہیں، حکمرانوں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو متحدہوکر دہشت گردی کے خاتمہ کرنا ہوگا، پاک چین راہداری منصوبوں کے بعد سے عالمی سطحی پر پاکستان کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں دشمن قوتیں منصوبے کی تکمیل نہیں چاہتی۔

بدھ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمد نعیم نے کہاکہ پاک چین راہ داری معاہدوں کے بعد دشمن طاقتیں وطن عزیز کو غیر مستحکم کرنے میں مصروف ہیں ، انہوںنے کہاکہ کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں پر حملے سے لگتاہے کہ دہشت گرد ملک میں پھر سے منظم ہورہے ہیں ،کیونکہ شہر قائد میں بھی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ شروع ہوتا دیکھائی دے رہاہے اس لیے حکومت فی الفور کاروائی عمل میں لائے بلاتفریق رنگ ونسل وسیاست کے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کریں۔

مفتی محمد نعیم نے کہاکہ عالمی سطح پرملک کو دہشت گردی کی نام نہاد جنگ میں دھکیلا گیاہے دشمن عناصر بلوچستان وسرحدسمیت ملک بھر میں دہشتگردی کے واقعات میں مصروف ہیں ، وطن عزیز میں دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث ہے دہشتگردی میں بیرونی ہاتھ کو نذرانداز نہیں کیاجاسکتاہے، دشمنوں کو مذموم مقاصد میں ناکام بنانے کیلئے پوری قوم کو اتحاد ویکجہتی کی فضاء قائم رکھنی ہوگی باہم اتحاد واتفاق کے ذریعے دشمنوں کو مذموم مقاصد میں ناکام بنانا ہوگا۔