کوئٹہ : تھانے پر دستی بم حملے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے نواحی علاقے میں تھانے پر دستی بم حملے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کولپو سبی روڈ پر واقع نیو سریاب تھانے پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا۔

جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 4 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلیے سنڈیمن صوبائی ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔