کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں موٹر سائیکل سواروں کی پولیس وین پر فائرنگ، جوابی فائرنگ سے ایک حملہ مارا گیا، دو فرار ہو گئے، پسٹل اور موٹر سائیکل برآمد کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ کیچی بیگ کی گاڑی قمرانی روڈ سے گزر رہی تھی کہ ناشناس کالونی کے قریب اس پر 3 موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی۔
پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک حملہ زخمی ہو گیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہو گئے جن کی تلاش کے لئے پولیس کاروائی کر رہی ہے۔جوابی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ملزم کو پولیس نے ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کی جیب سے نکلنے والے ایک کارڈ کے مطابق اس کا نام عصمت اللہ ہے۔ لاش کو ضروری کاروائی کے بعد مردہ خانہ میں رکھ دیا گیا۔
پولیس نے حملہ آور کے قبضہ سے ایک پسٹل اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوا ہے تاہم اس حملے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے ہیں جبکہ گولیوں سے پولیس کی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔