کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں پولیس اہلکار کی بیوی کی ہلاکت معمہ بن گئی، قتل کیا گیا یا خودکشی کی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق اسمگلی روڈ پر واقع صدر پولیس تھانہ کی کالونی سے پولیس ملازم جنید خان کی بیوی کو مردہ حالت میں سول ہسپتال لایا گیا۔
لاش متقولہ کا دیوار مٹھا خان لایا تھا جو خود بھی ملازم ہے ، ہسپتال کے عملے کو بتایا گیا خاتون نے خودکشی کی ہے، جب مقتولہ کے ایکسرے کئے گئے تو ان سے معلوم ہوا کہ خاتون کی گردن ٹوٹی ہوئی ہے اور سینے میں گولی لگی ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولہ کا شوہر کے ساتھ رات گئے گھریلو ناچاقی کی بناء پر جھگڑا ہوا جس پر شوہر نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور قتل کیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ آنے پر ہی اصل صورت حال سامنے آئے گی ۔ تاہم شوہر کوگرفتار نہیں کیا گیا ہے۔