کوئٹہ (جیوڈیسک) ضلع کوئٹہ میں انسداد پولیو مہم کا آج سے شروع ہونے والا دوسرا مرحلہ مطلوبہ سکیورٹی اہلکار کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کیا گیا۔
محکمہ صحت ذرائع کے مطابق انسداد پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ آج سے شہر کے مختلف علاقوں میں شروع ہونا تھا۔
تاہم پولیو کی رضاکاروں اور موبائل ٹیموں کو مطلوبہ سکیورٹی اہلکار وںکی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کیا گیا۔
دوسرے مرحلے میں کوئٹہ کے 17زونز میں دو لاکھ 15ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جانا تھے جبکہ کوئٹہ میں انسداد پولیو مہم کا پہلا مرحلہ گذشتہ ہفتہ مکمل کیا گیا تھا۔