کوئٹہ میں انسداد پولیو ٹیم کی گاڑی پر فائرنگ، 3 رضاکار جاں بحق

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) مشرقی بائی پاس پر پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 رضاکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگئے۔
کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر پولیو رضاکار معمول کے مطابق بچوں کو قطرے پلا رہے تھے۔

کہ 2 موٹر سائیکل سوار پر سوار 4 مسلح دہشتگردوں نے پولیو ٹیم کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 4 رضاکار شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا جہاں طبی امداد کے دوران 3 زخمی دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق گاڑی میں 5 پولیو ورکرز سوار تھے جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون رضا کار حمیدہ بی بی بھی شامل ہے جب کہ ایک زخمی کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔واضح رہے کہ مشرقی بائی پاس ماضی میں بھی 2 مرتبہ اس قسم کا واقعہ پیش آچکا ہے تاہم سیکیورٹی حصار کے باوجود دہشتگرد اپنے مذموم عزائم میں کامیاب ہوگئے۔