کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں حکومت کے جاری کردہ پولیو ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کی کھلے عام فروخت جاری ہے۔ محکمہ صحت بلوچستان کے ذرائع کے مطابق حکام کی ملی بھگت سے پولیو ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ بازار میں ایک ہزار سے ڈیڑھ سو روپے تک میں فروخت کیے جا رہے ہیں سرٹیفیکیٹ پر سرکاری مہر اور دستخط بھی موجود ہیں۔
وزیر صحت نے کہا ہے کہ پولیو سرٹیفکیٹ فروخت کرنے والے گھناوٴنے کاروبار میں ملوث ہیں، اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
دوسری جانب پولیو مہم کے رضا کاروں کو گزشتہ چار ماہ سے واجبات جبکہ مہم میں استعمال ہونے والی ٹرانسپورٹ کے مالکان کو بھی تین ماہ سے ادائیگی نہیں کی گئی۔