کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کےعلاقے مینگل آباد میں پولیو ورکرز پر فائرنگ کا مقدمہ نیو سریاب تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ۔پولیس کے مطابق پولیو ورکرز پر فائرنگ کا مقدمہ ایس ایچ او نیو سریاب نور بخش مینگل کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا۔
مقدمے کی دفعات میں قتل ،اقدام قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات لگائی گئی ہیں ۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد ابھی تک کوئی باقاعدہ گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے تاہم پولیس اور سیکورٹی فورسز نے واقعہ کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 15مشتبہ افراد کو حراست میں لیا تھا۔
جس میں 7 سے تفتیش کی جارہی ہے ۔ سریاب کے علاقے مینگل آباد میں پولیو ورکرز پر فائرنگ کے نتیجے میں 3خواتین سمیت 4 رضاکار جاں بحق جبکہ 3 رضاکار زخمی ہوگئے تھے۔