کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں پرنس روڈ پر سائنس کالج کے قریب بس مین نصب دھماکے سے 7 افراد جاں بحق جبکہ 25 زخمی ہو گئے۔
کوئٹہ میں پرنس روڈ پر سائنس کالج چوک کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس ، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ دھماکے سے 7 افراد جاں بحق جبکہ 25 زخمی ہو گئے۔
دھماکے سے سائنس کالج چوک کے قریب کھڑی گاڑیوں میں بھی آگ لگ گئی اور دھوئیں کے بادل اٹھنا شروع ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بم بس میں نصب کیا گیا تھا۔
ایدھی ذرائع کے مطابق 5 زخمیوں سول اہسپتال منتقل کر دیا گیا اور اہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔