کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ سمیت صوبے کے 30 اضلاع میں 3 روزہ انسداد پولیو دوسرے روز بھی جاری ہے ۔ 24 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔
ورکرزکی حفاظت کے ایک ہزار6 سو پولیس اور ایف سی کے اہلکار تعینات ہیں۔ بلوچستان میں تین روزہ قومی پولیو مہم کوئٹہ سمیت 30 اضلاع میں دوسرے روز بھی جاری ہے۔
صوبے بھرمیں اس مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر کے 24 لاکھ 72 ہزار 616 بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں جس کے لئے 6 ہزار 4 سو 63 موبائل ٹیمیں، 782 فکسڈ سائٹ اور 311 ٹرانزٹ پوائنٹس پر ورکر فرائض انجام دے رہے ہیں۔