کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات کے بعد پیڑول پمپ مالکان نے تین روز سے جاری ہڑتال ختم کردی۔ ترجمان حکومت بلوچستان کے مطابق پیڑول پمپ مالکان کے وفد نے وزیراعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات کی۔
جس میں انھوں نے یقین دہانی کرائی کہ پیڑول پمپ مالکان کے مسائل حل کرنے کیلئے متعلقہ حکام سے بات کی جائے گی۔ اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ سرکاری ملازم عوام کے خادم ہیں، عوام کیلئے مسائل پیدا نہ کریں۔ کوئٹہ میں کسٹم حکام کی جانب سے دو پیٹرول پمپ سیل کرنے پر پیٹرول پمپ مالکان نے تین دن سے ہڑتال کررکھی تھی۔