کوئٹہ (جیوڈیسک) وادی کوئٹہ میں مطلع آج بھی صاف ہے جبکہ حالیہ بارشوں کے بعد سے خنکی میں اضافہ برقرار ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور ملحقہ علاقوں میں مطلع صاف ہے اور دھوپ نکلی ہوئی ہے، تاہم دو روز قبل ہونے والی بارشوں کے بعد سے خنکی میں اضافہ برقرار ہے اور صبح کے وقت سرد بھی ہوتا ہے۔
گزشتہ چھتیس گھنٹوں کے دروان کوئٹہ میں کم سے کم 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی کوئٹہ میں موسم ایسے ہی خشک رہنے کا امکان ہے۔