کوئٹہ : سریاب روڈ پر ریموٹ کنڑول دھماکہ، ایک بچہ زخمی

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ سریاب روڑ پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کا ٹارگٹ ایس ایچ او کیچی بیگ تھے جو معجزاتی طور پر محفوظ رہے، دھماکے میں ایک بچہ زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ سریاب مل کے قریب اس وقت ایک سائیکل میں نصب بم کو ریموٹ کنٹرول سے اڑایا گیا جب ایس ایچ او سلیم شاہنوانی یہاں سے گزر رہے تھے تاہم ان کی گاڑی دھماکے میں محفوظ رہی، دھماکے کی زد میں ایک دس سالہ بچہ ارشد احمد آگیا جسے فوری طور پر کوئٹہ کے سول ہسپتال پہنچایا گیا۔

واقعے کے بعد ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیر لیا اور شواہد اکھٹے کئے۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکے میں ایک سے دو کلو بارودی مواد اور نٹ بولٹ کا استعمال کیا گیا تھا۔