کوئٹہ میں دیرینہ دشمنی باپ بیٹے سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد قتل

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) غوث آباد کے محلے محمود آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے باپ بیٹے اور پوتے سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو قتل کر دیا۔

کوئٹہ کے علاقے غوث آباد کے محلے محمود آباد میں حاجی ابراہیم نامی شخص اپنے بیٹے محمد ایوب اور پوتے میر احمد اور ایک قریبی رشتہ دار فیض محمد کے ہمراہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد اپنے گھر جا رہے تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں چاروں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ابتدائی طور پر ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔