کوئٹہ : بولان ندی میں نہانے والے تین نوجوان ڈوب کر جاں بحق

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) تین نوجوان بولان ندی میں پکنک منانے جانے والے 3 ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے نوجوانوں کی ایک پارٹی بولان میں عید کی پکنک منانے گئی تھی کہ جہاں ندی میں نہاتے ہوئے 3 نوجوان محمد محمد اکرم، محمد وحید اور بسمہ اللہ ڈوب اور جب انہیں ان کے دوستوں نے باہر نکالا تو وہ جاں بحق ہوچکے تھے جن کی لاشیں فوری طورپر شامل ہیں۔

لاشیں دھاڈر کے سول ہسپتال منتقل کی گئیں جہاں ڈاکٹرز نے ان کی ہلاکت کی تصدیق کر دی، تینوں نوجوان کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ کے رہائشی تھے۔