کوئٹہ : سریاب روڈ پر دھماکا، 6 افراد زخمی

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر دھماکے میں 6 افراد زخمی ہوگئے، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سریاب روڈ پر زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ جبکہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا۔