کوئٹہ میں سریاب روڈ پر ایف سی کی چوکی پر فائرنگ، دو اہلکار جاں بحق

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں سریاب روڈ پر فرنٹیئر کور کی چیک پوسٹ پر مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو اہلکار جاں بحق جبکہ جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور مارا گیا، جبکہ ایک حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ فائرنگ کا واقعہ کوئٹہ کے سریاب روڈ پر برما ہوٹل کے علاقے میں پیش آیا جہاں موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے ایف سی کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کر دی۔

جس کے نتیجے میں دو اہلکار حوالدار اکبر اور سپاہی حضرت علی جاں بحق جبکہ حوالدار اسلم زخمی ہو گیا، چیک پوسٹ پر موجود دیگر اہلکاروں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک حملہ آور مارا گیا جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا جسے بعد میں زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔