کوئٹہ میں سریاب روڈ پر لیویز کی چوکی پر مسلح افرا دکی فائرنگ سے دو اہلکار شہید اور جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور مارا گیا۔ کوئٹہ کی سریاب روڈ پر ایک بار پھر شرپسندوں کا حملہ ہوا اور اس بار لیویز کی چوکی کو نشانہ بنایا گیا۔ مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو اہلکار شہید دو زخمی ہوگئے۔
لیویز کی جانب سے کی جانے والی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا جبکہ اسکے ساتھی فرار ہوگئے۔ واقعہ کے فوری بعد لاشوں اور زخمی اہلکار کو اسپتال پہنچا دیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے حملے کے فوری بعد علاقے کا سرچ آپریشن شروع کر دیا۔