کوئٹہ میں سیٹلائٹ ٹاؤن تھانے کے ایس ایچ او کی پراسرار موت

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں سیٹلائٹ ٹاؤن تھانے کے ایس ایچ او ساجد حبیب نے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔ ایس ایچ او کے بھائی کا مؤقف ہے اسے قتل کیا گیا ہے۔

ایس پی سریاب عمران قریشی نے بتایا کہ سیٹلائٹ ٹاؤن تھانے کے ایس ایچ او ساجد حبیب سی سی پی او آفس میں انسداد پولیو کے حوالے سے ایک اجلاس میں شرکت کے بعد قریب میں واقع بجلی روڈ تھانے گئے اور تھانے کے محرر کے کمرے میں جاکر خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر سی سی پی او کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ اور دیگر حکام تھانے پہنچ گئے۔ تاہم خودکشی کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔ دوسری جانب ساجد حبیب کے بھائی شمس حبیب نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کا بہادر انسان تھا وہ خودکشی نہیں کرسکتا ہے۔

اسے قتل کیا گیا ہے۔ پولیس اس کے قتل کا سراغ لگائے۔ سب انسپکٹر ساجد حبیب کو چند روز قبل ہی کچلاک تھانے سے تبدیل کر کے ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹاون لگایا گیا تھا۔ فیملی ذرائع کے مطابق ان کی ساجد حبیب کی تدفین مانسہرہ میں کی جائے گی۔