کوئٹہ(جیوڈیسک)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی ناخیل میں پولیس نے آپریشن کیا۔ ٹارگٹ کلنگ ، اغوا برائے تاوان اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث 20 لزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق آپریشن میں 6 سو سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا۔ گرفتار ہونے والے ملزم پولیس کو سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔ ملزموں کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ آپریشن جاری رہیں گے۔