کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں پولیس اور انسداد دہشت گردی فورس نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 12 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
ایس پی صدر محمود نوتیزئی کے مطابق سرچ آپریشن خروٹ آباد ازبک بازار، بادیزئی ٹائون، پشتون باغ اور نواحی علاقے کچلاک کے مختلف علاقوں میں کیا گیا۔
جس میں پولیس اور انسداد دہشت گردی فورس کے اہلکاروں اور افسران نے حصہ لیا۔ سرچ آپریشن کے دوران 12 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا، جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔