کوئٹہ : ایف سی کا سرچ آپریشن، بھاری مقدار میں اسلحہ گولہ بارود برآمد

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس میں ایف سی نے سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔ ایف سی ذرائع کے مطابق ایف سی نے مشرقی بائی پاس کے علاقے میں۔

سر چ آپریشن کے دوران ایک مکان سے بھاری مقدار میں اسلحہ، راکٹ لانچرز اور مشین گنوں اور ان کی بڑی تعداد میں گولیاں برآمد کر لیں، آپریشن کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، مزید تحقیقات جاری ہیں۔