کوئٹہ: سیکریٹریٹ چوک پر گیس سلنڈر دھماکا، 2 افراد زخمی

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے ریڈ زون میں واقع سیکریٹریٹ چوک پر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہےکہ کوئٹہ کے علاقے انسکمب روڈ پر سیکریٹریٹ چوک کے قریب گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں غبارے فروخت کرنے والا اور ایک راہگیر شامل ہیں۔ دونوں زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔