اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے قومی اسمبلی میں سانحہ کوئٹہ پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں سیکیورٹی پاکستان کے تمام شہروں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے لیکن اس کے باوجود دہشت گرد جب اور جہاں چاہتے ہیں کارروائیاں کر رہے ہیں۔
یہ صورتحال کوئٹہ میں سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کو بات چیت سے ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس سلسلے میں ہونے والی پیش رفت سے میں قوم کو آگاہ رکھوں گا اور تمام تفصیلات سامنے لائی جائیں گی، انھوں نے کہا کہ زخموں پر مرہم رکھنے سے ہی معاملات میں سدھار آتا ہے۔