کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس میں قانون نافد کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے اہم کمانڈر سمیت چار دہشت گرد ہلاک، دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز نے اہم شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے علاقے میں مشتبہ گھر کا گھیراو کرلیا۔ جس کے بعد گھر میں موجود دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔
جس میں چار دہشت گرد ہلاک جبکہ دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونیوالے دہشت گردوں میں متعدد دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ اہم شدت پسند کمانڈر بھی شامل ہے۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں بارود، خودکش جیکٹس اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ مکان سے خاتون سمیت چار بچوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔