کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ، 5 سیکیورٹی اہلکار شہید

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلعے لورالائی میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔

ترجمان ایف سی بلوچستان کے مطابق لورالائی کے علاقے دکی میں کوئلے کی کانوں کی حفاظت کے لیے قائم فرنٹیئر کانسٹیبلری کی چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔

جس کے نتیجے میں نائک سرفراز، نائک ریاست، سپاہی اکبر خان، سپاہی ضیا خان اور سپاہی راشد فرید موقع پر شہید ہو گئے جبکہ 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان قریبی پہاڑی علاقوں میں فرار ہو گئے، واقعے کی اطلاع ملنے پر ایف سی کی مزید نفری موقع پر پہنچ گئی جس کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔