کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کے لواحقین کا میتوں کے ساتھ دھرنا

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) سیکورٹی فورسز کے ٹارگٹ آپریشن میں جاں بحق ہونے والے مبینہ ملزمان کے لواحقین اور ورثا نے میتوں کے ہمراہ گورنر ہاس کے قریب ٹی این ٹی چوک پر دھرنا دیا۔

کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی میں سیکورٹی فورسز نے ٹارگٹ آپریشن کیا فائرنگ کے تبادلے میں دو مبینہ ملزمان محمد قاسمی اور عبدالمنان جاں بحق ہوئے جب کہ سیکورٹی فورسز نے چار افراد کو حراست میں لیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں چار سیکورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ لواحقین نے میتوں کے ہمراہ نواں کلی سیٹی این ٹی چوک تک ریلی نکالی تاہم انہوں گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاج کرنے سے روک دیا گیا جس پر مظاہرین نے ٹی این ٹی چوک پردھرنا دیا۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ گرفتا ہونے والے افراد کو پولیس کے حوالے کیاجائے تاکہ انہیں عدالتوں میں پیش کیا جا سکے۔ ان کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کے قاتلوں پر مقدمات دائر کیے جائیں بصورت دیگر دھرنا جاری رہے گا۔