کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، خودکش حملہ آور خاتون سمیت 6 دہشت گرد ہلاک
Posted on September 4, 2019 By Majid Khan اہم ترین, دوسرے شہروں سے, مقامی خبریں
Quetta, Security Forces Operation
نصیر آباد (اصل میڈیا ڈیسک) کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں خود کش حملہ آور خاتون سمیت 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مشرقی بائی پاس کے قریب ایک کمپاؤنڈ میں کارروائی کی گئی۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے جن میں ایک خاتون بھی شامل تھی جس نے خود کش جیکٹ پہن رکھی تھی۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑایا جب کہ کارروائی میں پانچ پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com