کوئٹہ، سیکورٹی فورسز کا ٹرک الٹ گیا، 3 پولیس اہلکار جاں بحق

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) چھانی کے علاقے کلی ناصراں میں سیکورٹی فورسز کا ٹرک الٹنے سے 3 پولیس اہلکار جاں بحق اور 16 زخمی ہو گئے۔

حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ زخمیوں میں ایک عام شہری بھی شامل ہے۔ تمام زخمیوں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔ پولیس اہلکار کوئٹہ چھانی میں خصوصی تربیت حاصل کر رہے تھے۔