کوئٹہ : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 حملہ آور ہلاک، 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں مشرقی بائی پر پولیس، سیکیورٹی فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے آپریشن کیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں 4 حملہ آور ہلاک جبکہ 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔ کالعدم تنظیم کے نمائندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیے جانے والے آپریشن میں پولیس، اے ٹی ایف،ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا۔

مقابلے میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے 4 حملہ آور ہلاک اور 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے، ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا، آپریشن کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔