کوئٹہ(جیوڈیسک)کوئٹہ میں سی ڈی کی دکان پر دستی بم حملے میں زخمی ہونے والا دکان مالک اسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق سریاب روڈ پر سی ڈیز کی دکان پر 2 موٹر سائیکل سوار دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔
دھماکے کے نتیجے میں دکان کا مالک عبدالسلام زخمی ہو گیا اور دکان کو شدید نقصان پہنچا۔ اردگرد کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ پولیس اور ایف سی کی نفری نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔