کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان کے شہر سبی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکے میں 5 اہلکار زخمی ہوگئے۔ نمائندہ ذرائع کے مطابق سبی کے علاقے میں فورسز کے قافلے کے قریب دھماکے میں 5 اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
ذرائع کے مطابق دھماکے کے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔