کوئٹہ سے سپیشل عید ٹرین 800 مسافروں کو لے کرراوالپنڈی کے لئے روانہ

Train

Train

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ سے سپیشل عید ٹرین راوالپنڈی کے لئے روانہ ہو گئی جو براستہ روہڑی کل پنڈی پہنچے گی۔ ملک بھر کی طرح کوئٹہ سے بھی 10 بوگیوں پر مشتمل عید خصوصی ٹرین 800 سے زائد مسافروں کو لیکر راوالپنڈی کے لئے روانہ ہو گئی جو سبی، جیکب آباد، روہری، رحیم یارخان اور ملتان سے ہوتی ہوئی کل شام راوالپنڈی پہنچے گی۔

مسافروں نے خصوصی ٹرین کی روانگی پر خوشی کا اظہارکیا ہے اور ان کا کہنا تھا کہ مسافر زیادہ ہیں ان کے بیٹھنے کے لئے جگہ کم ہے، محکمہ ریلوے کو کوئٹہ سے کم از کم تین ٹریں چلانی چاہیں تھیں۔