کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں اسپنی روڈ پر قائم بکر منڈی میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے جبکہ تاحال کسی کے مرنے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ، اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے۔
کہ دھماکہ منڈی میں کھڑی ایک گاڑی میں ہوا ۔ بم اور گاڑی کے ملبے کے ٹکڑے لگنے سے متعدد راہ گیر اور گاہک زخمی ہو گئے جو عید قربان کے سلسلے میں جانوروں کی خریداری کیلئے وہاں آئے ہوئے تھے ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔