کوئٹہ (جیوڈیسک) چینی کی فی کلو قیمت میں تین روپے کا مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق تین روپے اضافے سے چینی کی فی کلو قیمت 68 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
ماہ رمضان میں فی کلو چینی کی قیمت پہلے 62 روپے اور آخری عشرے میں 65 روپے ہو گئی تھی۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق ماہ رمضان کے دوران اور عیدالفطر کے بعد چینی کی قیمت میں مجموعی طور پر 6 روپے فی کلو کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔