کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں خود کش حملے کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید اور 6 زخمی ہو گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں خونی تالاب کے علاقے میں خود کش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے جب کہ دھماکے کے بعد علاقے میں فائرنگ کی بھی آوازیں سنی گئیں۔
ذرائع کے مطابق دھماکا سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ہوا جب کہ لیویز اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریش شروع کردیا ہے۔
واضح رہے کہ آج صبح سمنگلی روڈ پر نامعلوم افراد کی ڈی ایس پی حمیداللہ دستی کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے تھے۔