کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کا امن زیادہ دن تک برقرار نہ رہ سکا۔ دہشت گردوں نے پرنس روڈ پر واقع ایک دکان میں دھماکا کر دیا۔ وہاں کھڑی 4 گاڑیوں، 4 موٹر سائیکلوں اور ایک رکشے کو بھی نقصان پہنچا۔
دھماکا اتنا شدید تھا کہ آواز دور دور تک سنی گئی۔ لیدر کے بیگ فروخت کرنے والی دکان میں آگ لگ گئی جبکہ کئی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
قریبی ہوٹل میں شیشے رکھنے سے کھانا کھانے والے افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سیکورٹی اداروں نے پرنس روڈ کو سیل کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔