کوئٹہ : ہزار گنجی میں نیٹو کنٹینر پر مسلح افراد کی فائرنگ

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) میں نامعلوم افراد نے نیٹو کے تین کنٹینرز پر فائرنگ کرتے ہوئے انہیں آگ لگا دی۔ کوئٹہ پولیس حکام کے مطابق شہر کے نواحی علاقے مغربی بائی پاس پر ہزار گنجی کے قریب ایک ہوٹل کے باہر کھڑے نیٹو کنٹینرز پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی اور انہیں آگ لگا دی۔

جس کے نتیجے میں تینوں کنٹینرز تباہ ہوگئے۔ واقعے کے بعد فائر بریگیڈ کو طلب کرلیا گیا۔ تاہم تینوں کنٹینرز تباہ ہوگئے۔ فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔