کوئٹہ: ہزاروں ٹاون میں پھولوں کی نرسری پر دستی بم حملہ،4 افراد زخمی

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) ہزارہ ٹاون میں پھولوں کی نرسری پردستی بم حملے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کر کے 23 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق ہزارہ ٹاون کے علاقے بلوچ کالونی کی ایک نرسری پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔

حملے کے نتیجے میں نرسری میں بیٹھے 4 افراد محمد ارشد، عبدالمجید، لکھمرخان اور ظہیر زخمی ہوگئے جنہیں بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔ ایس پی صدر محمود احمد نوتیزئی نے بتایا ہے کہ دستی بم حملے کے بعد پولیس اور ایف سی نے ہزارہ ٹاون، مغربی بائی پاس اور خروٹ آباد میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔جس کے دوران 23 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔