کوئٹہ (جیوڈیسک) پولیس ٹریننگ کالج میں دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ کوئٹہ کے موسی اسٹیڈیم میں ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں وزیراعظم نواز شریف ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، بلوچستان کے گورنر ، وزیر اعلی اور وزیر داخلہ چوہدری نثار کے علاوہ دیگر سیاسی و عسکری قیادت نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد شہداء کی میتیں تدفین کے لئے ان کے آبائی علاقوں میں بھجوا دی گئیں۔
اس سے پہلے وزیر اعظم اور آرمی چیف نے وزیر اعلی بلوچستان کے ساتھ سی ایم ایچ میں زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔ دونوں رہنماؤں نے زخمیوں کے حوصلے کی تعریف اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔